‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

ماہ نور بلوچ نے اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نہ صرف فلموں اور ڈراموں میں کم نظر آتی بلکہ وہ ٹی وی پروگرامز میں بھی کبھی کبھی ہی نظر آتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ ماہ نور بلوچ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ کھل کر بتائی ہے۔ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو افسوس کی بات ہے کہ ہماری انڈسٹری اب بھی ترقی کر رہی ہے جس میں ایک خاص قسم کے کردار عورتوں کے لئے ڈیزائن کئے جاتے ہیں جن میں وہی کردار دکھائے جاتے ہیں، ان کے لئے عمر کی حد بھی مقرر کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ بین الاقوامی میڈیا انڈسٹری کو دیکھیں تو وہ مختلف موضوعات اور مختلف عمر کے لوگوں کی کہانیاں بناتے ہیں جبکہ ان کے اداکار بھی اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کرتے ہیں، مثلاً نکل کڈمین اب بھی کام کر رہی ہیں، وہ اپنے اداکاروں کے لئے خصوصی کردار لکھتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی وہ بوڑھا نہیں دکھائی دیتا، شاید ان کے لئے یہ اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اب اس کو قبول نہیں کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ کئی سالوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ”ماروی“ کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔

You might also like