‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

ڈھاکہ ٹیسٹ’پاکستان کی اننگز 300 پر ڈیکلیئر،بنگلا دیش کے 7وکٹوں پر 76رنز

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز4وکٹوں کے نقصان پر 300رنز پر ڈیکلیئر کردی جبکہ میزبان ٹیم نے چوتھے روز کے اختتام پر 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز بنالئے ۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابراعظم، اظہرعلی، رضوان اور فوا د عالم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7کھلاڑی صرف 76رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے 6 وکٹیں ساجد علی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا ہے۔بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کو ساجد خان نے آئوٹ کیا جبکہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آئوٹ کیا۔میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آئوٹ ہوگئے اور کپتان بابراعظم 76رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے ۔ تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔خیال رہے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

You might also like