تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے3 شرائط رکھ دیں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے دوران تحریک انصاف نے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تحریک انصاف کی پہلی شرط ہے کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، دوسری شرط ہے کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے جبکہ آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔تحریک انصاف کے کی تیسری شرط ہے کہ جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائے جائیں۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، دو گھنٹے کے مذاکرات میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا، آئین سے ماورا حل ممکن نہیں ہے، کل دوبارہ ادھر ہی ملاقات ہو گی۔