‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ہم بھارت کی گیدڑ بھپکیوں سے نہیں ڈرتے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آج سہ پہر میجر جنرل احمد شریف نے آئی ایس پی آر میں پریس کانفرنس میں آرمی چیف کے دورہ چین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کےتعلقات کی تاریخی اہمیت ہے-دونوں ملکوں کےتاریخی اوردیرینہ تعلقات ہیں-آرمی چیف کےدورہ چین میں تمام پہلوؤں پر بات ہو گی-
بھارت سیاستدانوں کے حالیہ بیانات اور میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کے حوالے سے جنرل شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کاکبھی اٹوٹ انگ نہیں رہا-ضرورت پڑی توجنگ بھارت کےگھرتک لےجائیں گے-ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کےسیاسی استعمال سےانتشارپھیلتاہے-ہم بھارت کی گیدڑ بھپکیوں سے نہیں ڈرتے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے- بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانےکےلیےپاکستان پرالزام تراشیاں کرتاہے-فالس فلیگ آرپریشن کی باتیں اسی مقاصدکےلیےہیں-بھارت ہمیشہ الزام تراشیاں کرتارہےگا-بھارت نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود رواں سال 56 بار سرحدی خلاف ورزی کی-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے- افواج پاکستان کو سیاست میں گھسٹینا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں -ایسا کرنے سے انتشار پھیلے گ- انہوں نے کہا کہ سیاستدان فوج کی غیرسیاسی ہونےکی سوچ کوتقویت دیں-پاک فوج ایک قومی فوج ہے کسی خاص سیاسی جماعت سوچ یا نظرئیے کی حامی نہیں -الیکشن کےلیے فوج کی فراہمی سے متعلق وزارت دفاع الیکشن کمیشن اور عدالت کو آگاہ کرچکی ہے- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعلی عسکری حکام کی چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات اوپن نہیں کی جاسکتی- ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فوج میں انصاف اور احتساب کا مضبوط نظام موجود ہے- لیکن انہوں نے جنرل( ر )باجوہ اور جنرل( ر )فیض کے کورٹ مارشل بارے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا-
دھشت گردی کی حالیہ لہر پر جنرل احمد گزشتہ 20سال سے افواج پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑرہی ہے-شریف کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گرد چند ماہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں-2023کےدوران دہشتگردی کےواقعات میں 137شہید اور117زخمی ہوئے-تاہم دہشتگردی کےخلاف آپریشن بھرپوراندازمیں جاری ہیں-ملک میں روزانہ دہشت گردی کے خلاف ستر اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں- دہشتگردوں کادین اسلام اورپاکستان سےکوئی تعلق نہیں-کراچی اور پشاور کے دو بڑے واقعات کے ماسٹر مائنڈ ز پکڑے جا چکے ہیں-کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا پاکستان مخالف اینٹلی جنس ایجنسیوں سے تعلق ثابت ہو چکا ہے-دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج اورسیکیورٹی اداروں نےبڑھ چڑھ کرکرداراداکیا-کےپی پولیس کی قربانیاں کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہیں-کےپی پولیس کی استعدادکارمیں بہتری لارہے ہیں-مغربی بارڈرپر3141کلومیٹرپرباڑلگائی جارہی ہے،
پاک افغان بارڈرپرباڑلگانےکاکام 98فیصدمکمل ہوچکاہے-پاک ایران- بارڈرپرباڑلگانےکاکام85فیصدمکمل ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/hashtag/Pakistan

https://twitter.com/hashtag/PakArmy

https://twitter.com/hashtag/DGISPR

You might also like