‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری ضرور لائیں گے۔راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں اندازہ تھا کہ 200 اسکور کریں گے لیکن 193 رنز کا اچھا اسکور کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اچھا کھیلے۔ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تربیت بھی یہی ہے کہ اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ بری پرفارمنس کے بعد تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 15 اوور کے بعد 190 کا ہدف سمجھ رہے تھے لیکن یہ درست ہے کہ آخری تین اوور میں رضوان سے ہٹ نہیں لگی، رضوان مزید دو رنز کر سکتے تھے لیکن نہیں کرسکے بہرحال رضوان نے بہت اچھا کھیلا، کیچز ڈراپ ہوئے جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل پریکٹس میں ہیں اور ون ڈے کے لیے اچھی تیاری کریں گے۔اپنے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتری کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے اور ہم ہر گھنٹے سیکھ رہے ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم کی یہی خاصیت ہے کہ ’’ری بِلڈ‘‘ جلدی ہوتی ہے۔ ہم بھی ایک دوسرے کو خامیاں بتاتے ہیں اور مل کر بہتری لانے کی کوشش ہوتی ہے۔

You might also like