عید کا دوسرا روز ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ملک بھر میں آج عید کا دوسرا روز منایا جا رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد، لسبیلا، مٹھی، موہنجوداڑو، خیرپور اور پڈعیدن میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان 34، لاہور اور پشاور 32، اسلام آباد 28 اور کوئٹہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح مظفر آباد 23، گلگت17، سری نگر 15 اور Leh میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔