‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پا کستا ن اور ڈنما رک اگلے سال گر ین تر قیا تی سمجھو تے پر دستخط کر ینگے‘ روزین حولم لیس

اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار) پا کستان میں تعینا ت ڈنما رک کی سفیر روزین حولم لیس نے کہا ہے کہ پا کستا ن اور ڈنما رک ااگلے سال گر ین تر قیا تی سمجھو تے پر دستخط کر یں گے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق روزین حولم لیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک پاکستان میں صاف توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تعاون کررہا ہے اور دونوں ممالک اس سلسلے میں اگلے سال کے آغاز میں گرین ترقیاتی سمجھوتے پر دستخط کر یں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنیاں متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کیلئے پاکستان کی تیکنیکی اور مالی مدد میں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں ہوا اور شمسی توانائی شامل ہے تاکہ بجلی کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ بڑھا کر کم از کم پچاس فیصد کیا جائے اور تیل اور کوئلے پر انحصار کم کیا جائے۔ڈنمارک کی سفیر نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے پروگراموں کی تعریف کی اور زمینی ایندھن کی بجائے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں کمی کیلئے پاکستان کی مدد کرسکتا ہے اور دس ارب درختوں کا پروگرام اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک راست اقدام ہے۔ڈنمارک کی سفیر نے کہا کہ اگلی نسلوں کے لئے صاف توانائی کی جانب تبدیلی کی فوری ضرورت ہے اور تبدیلی کے اس عمل کو تیز کیا جانا چاہیے۔با ہمی تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گزشتہ سات دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں اور ان کے ملک میں مقیم پاکستانی برادری سے ڈنمارک کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہورہا ہے اور امید ظاہر کی کہ تجارت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک نیطالب علموں کے لئے وظائف کے کئی پروگرام پیش کئے ہیں۔

You might also like