پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے اوقات جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید کے اوقات جمعرات کو جاری کر دیے گئے۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں عید کی نماز صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ لال مسجد اسلام آباد میں بھی عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ قبا مسجد آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں عید کی نماز 6:30، اسی طرح مرکزی مسجد مارگلہ ٹاؤن اسلام آباد میں بھی عید کی نماز صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔مسجد الفرقان سیکٹر ای سیون اسلام آباد میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد و امام بارگاہ اثنا عشری جی 6 میں عید کی نماز صبح 7:30 بجے ہوگی۔مسجد الحسین ایف الیون اسلام آباد میں عید کی نماز 8 بجے پڑھائی جائے گی۔مسجد امیر المومنین جی ایٹ فور اسلام آباد میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد ابو طالب پنڈوری سیداں اسلام آباد میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد جعفریہ بری امام اسلام آباد میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد و امام بارگاہ الصادق کراچی کمپنی سیکٹر جی نائن ٹو میں نماز عید صبح 7:30 پر ادا کی جائے گی۔مسجد علی ابن ابی طالب بہارہ کہو اسلام آباد میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ دریں اثنا راولپنڈی کی مختلف مساجد میں بھی نماز عید الفطر کی ادائیگی کے حوالے سے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق مرکزی عید گاہ شریف اصغر مال روڈ راولپنڈی میں نماز عید صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔اسپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید صبح 7:45 پر ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد امینہ پرانا قلعہ راولپنڈی میں عید کی نماز 7 بجے ہوگی۔ جامع مسجد فیض القرآن راولپنڈی میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد نور پیر ودھائی راولپنڈی میں عید کی نماز 7:00 بجے ہوگی۔ جامع مسجد مدنی پیر ودھائی راولپنڈی میں 7:15 بجے نماز عید ادا کی جائِے گی۔ جامع مسجد حنیفہ صفدرآباد پیر ودھائی راولپنڈی میں عید کی نماز 7:00 بجے ادا ہوگی۔ جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال میں 7:30 بجے عید کی نماز ہوگی۔ مدرسہ زینبیہ چکری روڈ راولپنڈی میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ قصر زہرا بنی اسٹاپ چکری روڈ، راولپنڈی میں نماز عید 7:30 بجے ہوگی۔مسجد و امام بارگاہ دربار پیر الف شاہ راولپنڈی میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔مسجد و امام بارگاہ قصر زینب گروٹی راولپنڈی میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد و امام بارگاہ قصر عباس ڈھیری حسن آباد راولپنڈی میں نماز عید صبح 7 بجے ہو گی۔

https://twitter.com/hashtag/EidulFitr

https://twitter.com/hashtag/Pakistan

You might also like