‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عید کے دنوں میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے اور مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے. مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی۔ اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اِس واقعے سے ظاہر ہے ایک بیڈ ٹیسٹ پیدا ہوا۔وکیل نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے عید کی 5 چھٹیوں میں یہ پھر کوئی آپریشن کریں گے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست پر عید کی چھٹیوں میں انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق، پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے اور کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقررکرلی۔

You might also like