وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں گرم رہاتا ہم خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 19، دروش، کالام 12، بالائی دیر 11، بونیر ، میر کھانی 9، پارہ چنار، پٹن5، کاکول 4، سیدو شریف 3، چراٹ، چترال 2، استور8، چلاس 5، بونجی 3، گوپس 2 ،بگروٹ ایک، گڑھی دوپٹہ6، مظفرآباد 3 اور کوئٹہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق موہنجو داڑو 44، بہاولنگر، خیر پور، خان پور، رحیم یار خان ، جیکب آباد، خیرپور،ڈی جی خان، دادو، مٹھی اور سکھر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔

You might also like