‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

امریکہ کے اہم شہر میں 5 وقت اذان دینے کی اجازت

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)امریکا کے بڑے شہروں میں سے ایک مینیاپولس میں مسلمانوں کو نماز کے پانچوں اوقات میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی کونسل نے پانچوں وقت کی نماز کیلئے مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد مینیسوٹا پانچوں وقت اذان کی اجازت دینے والا امریکہ کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے۔ کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی، اس سے قبل شور آرڈیننس کے تحت سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔ کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کی مینیسوٹا برانچ کے ڈائریکٹر جیلانی حسین نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ہماری پوری قوم کے لیے مذہبی آزادی اور تکثیریت کی ایک تاریخی فتح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم مینیاپولس سٹی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے یہ عظیم مثال قائم کی، ہم دوسرے شہروں سے بھی اس کی پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

You might also like