بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

سیاق و سباق


تحریر کو سمجھانے اور سمجھنے کے لئے سیاق و سباق ضروری ہے ورنہ سماجی جانور اور جانور کا فرق سمجھنا مشکل ہو جائے گا- صرف الو کا مطلب اور ہے، لیکن پٹھہ لگاتے ہی پوری کہانی تبدیل ہو جاتی ہے- آپ کبھی نہیں سنیں گے ” کھوتی دا پتر”، کیونکہ یہ اعزاز صرف کھوتے کو حاصل ہے کہ پتر کی نسبت اس کے ساتھ جوڑی جائے- "اول فول”کو دیکھ لیں یہ صرف بکنا کے ساتھ سجتا ہیں – ورنہ صرف "بکنا” کی اکیلے کوئی اوقات نہیں-
"آج کھانے میں کیا پکا یا ہے”؟ کا جواب اگر بیوی یہ دے کہ "گوبھی کا پھول” تو آپ حیران ہو کر اسے دیکھنا شروع کر دیں گے- – "میرے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں” غالبا آپ اپنی بیوی کے سامنے تنگی داماں کا رونا بھی رو رھے ہیں اور اکتاھٹ کااظہار بھی کر ہے ہیں- سادہ الفاظ میں آپ پنگا لے رھے ہیں – ” پھوٹی قسمت” ، یہ ایک مخصوص واقع کی طرف اشارہ ہے یعنی شادی والے دن کی طرف، جسے موقع کی مناسبت سے بیویاں اکثر استعمال کرتی ہیں کہ اس دن میری قسمت پھوٹی تھی-"بھوسا بھرا ہونا” بولتے ہی پورے سیاق و سباق کی سمجھ آ جاتی ہے کہ کسی نالائق کی کارکردگی زیر بحث ہے- "پڑھ لو نہیں تو فیل ھو جاؤ گے”، حالانکہ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ” پڑھ لو نمبر زیادہ آ جائیں گے”، لیکن آپ کو ڈرانا مقصود ہے اور یہ بھی کہ ابھی آپ جو کر رہے ہیں وہ فورا ختم کریں اور یہاں سے دفع ہو جائیں- اگر صرف "الطاف”کہیں گے تو یہ صرف نام ہے ، "الطاف بھائی” کہنے سے پوری تیس سالہ کہانی واضح ہو جاتی ہے-
اگر آپ پنجابی زبان کے سیاق و سباق سمجھنے چل پڑے تو ” چودہ طبق روشن ہو جائیں ” گے- جیسا کہ ” توں ماما لگنا اے” یہ کسی ایسے شخص کو تنبیہ کی جارھی ہے جو خوامخواہ دخل انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہو- ” اماں ایک پراٹھہ ھور”، اس فقرے میں "ھور” سیاق و سباق کا مکمل احاطہ کرتا ہے-یہ کوئی گوجرانولیہ ہے جو تین پراٹھے صبح صبح پائے کے ساتھ لپیٹ چکا ہے اور اب اماں کو اشارہ کیا ہے کہ میں ناشتہ ختم کرنے کے قریب ھوں-
۰-۰-۰-
عتیق الرحمان

You might also like