میکسیکو میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ، نائب وزیر صحت
لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے نائب وزیرصحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ سے آنے والے 51 سالہ میکسیکن شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔میکسیکن نائب وزیر صحت نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ دریں اثنا امریکی ریاست نبراسکا میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔