ڈالر مزید سستا ہوگیا
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر ایک روپے 17پیسے سستا ہوگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 25 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 43 پیسے سستا ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 284 روپے 42 پیسے تھی۔