وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

جنوبی ایشیا میں پاکستان مہنگا ترین ملک بن گیا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں پاکستان کو مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ڈیفالٹ کرنے والے سری لنکا کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لوک رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ رواں سال معاشی شرح نمو صرف 0.q6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔ سخت مانیٹری، مالی پالیسی اور بجلی تیل مہنگا ہونے کے باعث صنعتی پیداوار کم رہے گی جبکہ معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رہے گا۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو 24.4 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 13.8 فیصد کے ساتھ افغانستان کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بنگلادیش 8.7 فیصد کے ساتھ جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری طرف بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

You might also like