‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

پاکستانی اداکارہ ایمان علی نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔حال ہی میں ایمان علی ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں اپنی بیماری کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں اور ان سے چلا پھرا بھی نہیں جاتا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ’Multiple sclerosis‘ میں مبتلا ہیں جس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے وہ اکثر چیزوں کے نام بھول جاتی ہیں۔ایمان نے بتایا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ان کے ہاتھ کام نہیں کر رہے بالکل سن ہوگئے ہیں جبکہ انہیں بولنے میں بھی دشواری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اب تو انٹرویو دینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ایمان علی نے واضح کیا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ چیزوں کے نام تک بھول جاتے ہیں ’جیسے مجھے اکثر امی سے پوچھنا پڑتا ہے کہ جس پر ہم کھانا کھاتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں یعنی ٹیبل کا نام بھول جاتی ہوں۔‘ایمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بیماری کو ایک چیلنج کی طرح لے رہی ہیں اور اسے دماغ پر سوار نہیں کر رہیں کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں’۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنی اس بیماری کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتیں اور لوگوں سے ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ ’Multiple sclerosis‘ ایک ایسی بیماری ہے جو بظاہر تو نظر نہیں آتی تاہم اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بولنے چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اس سے بینائی اور یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔

You might also like