پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ڈپریشن فالج کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سائنس دانوں کی جانب سے کیے جانے والے دو مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل ان کیفیات میں مبتلا افراد میں فالج کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے فالج کے مریضوں اور ایک کنٹرول گروپ جس میں افراد کو فالج نہیں تھا کہ درمیان موازنہ کیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ فالج میں مبتلا ہونے سے ایک سال قبل 46 فی صد مریضوں کی ذہنی صحت مسائل کی زد میں تھی۔ جبکہ یہ بات بھی منکشف ہوئی کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد کو فالج کے بعد صحت یابی میں مشکل کا سامنا تھا۔پہلی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ جن افراد میں ڈپریشن کی بدترین علامات پائی گئیں ان کے فالج میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔دوسری تحقیق میں ایسے لوگوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جن کے جینز کا تعلق ڈپریشن، بائی پولر مرض اور سیزنل افیکٹو ڈِس آرڈر سے تھا اور ان افراد کے فالج میں مبتلا ہونے کے زیادہ خطرات دیکھے گئے۔سوئیڈن کی لُونڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق ان کی تحقیق کے ڈیٹا میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد کے ذہنی صحت کے مسائل فالج کا سبب تھے۔سوئیڈن کی لُونڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق ان کی تحقیق کے ڈیٹا میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد کے ذہنی صحت کے مسائل فالج کا سبب تھے۔برطانیہ میں ہر سال اندازاً ایک لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں اور ملک بھر میں 13 لاکھ فالج کے مریض موجود ہیں۔فالج کا مرض تب وقوع پذیر ہوتا ہے جب دماغ میں خون کی فراہمی منقطع ہوجاتی ہے جس سے دماغ کے خلیے مرنے لگتے ہیں۔ یہ کیفیت طویل مدتی معذوری کا سبب بن سکتی ہے اور لوگوں کے سوچنے اور محسوس کرنے کے طریقے کو متاثر کرسکتی ہے۔

You might also like