بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

جاپان کی پاکستان کو سستے تیل اور ایل این جی کی پیشکش

جاپان کی معروف کمپنی نے پاکستان کو سستے تیل اور ایل این جی کی پیشکش کی ہے۔جاپانی کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر روسی تیل اور نائیجریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ کی نسبت 34فیصد کم میں دینے کی آفر کی ہے۔موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش جاپانی کمپنی کے نمائندے نے ٹوکیو میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات میں کی ہے۔پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے توسط سے یہ ملاقات ہوئی جس میں جاپانی کمپنی کے نمائندے نے جاپان میں پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا۔اس ملاقات میں جاپانی کمپنی کے نمائندے کا کہناتھا کہ ان کی کمپنی اور آئرلینڈ کی شراکت دار کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو ہماری کمپنی عالمی مارکیٹ سے 34 فیصد کم میں یہ دونوں اشیاء پاکستان کو فروخت کرسکتی ہے۔جس کے جواب میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر غور کرسکتا ہے جس کے لیے اس پیشکش کی تمام جزیات کے ساتھ ہم پاکستان کے متعلقہ محکموں کو آگاہ کریں گے، اسلام آباد سے جواب موصول ہونے کے بعد کمپنی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

You might also like