پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان اور بحرین کا دورہ

 پاک بحریہ کے جہاز دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول نے مناہ سلمان، بحرین اور سلطان قابوس عمان کا دورہ کیا۔ بحرین آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا استقبال بحرین میں پاکستان کے اعلی حکام نے کیا۔مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ چیف آف بحرین نیول فورسز ریئر ایڈمرل محمد یوسف محمد، ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈ کموڈور جاسم محمد الغاتم، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل بریڈ کوپر امریکی بحریہ اور ڈپٹی کمانڈر سی ایم ایف کموڈور ایڈورڈ اہلگرین سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم ڈومین میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون کی توثیق کی گئی۔ بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر، PN جہازوں نے رائل بحرین نیوی کے جہاز RBNS AL AREEN کے ساتھ دو طرفہ مشقیں کیں جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید  بڑھانا ہے۔ 

قبل ازیں پاک بحریہ کے جہازوں نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمان میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور عمان کی رائل نیوی کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے دفاعی اتاشی اور دورہ کرنے والے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ رائل نیوی آف عمان کے ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز کیپٹن جاسم محمد البلوشی سے ملاقات کی۔

 سلطنت عمان کے 51ویں قومی دن کے موقع پر مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے عمان کے عوام کو ان کے قومی دن پر تہنیتی پیغام پہنچایا۔ عمان کی مجلس شوریٰ اور مجلس الدولہ کے اراکین نے دیگر ممالک کے معززین/فوجی نمائندوں کے ساتھ پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔  پاک بحریہ کے وفد نے عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں میری ٹائم سیکیورٹی بالخصوص انسداد اسمگلنگ، انسداد منشیات اور انسداد انسانی اسمگلنگ میں تعاون کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کے عمان اور بحرین کے بندرگاہوں کے دورے برادر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور عرب دنیا کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے۔

You might also like