پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات , خوشحالی اور علاقاتی روابط کا فروغ .

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایران اہم مسلم اور برادر ہمسایہ ملک ہے ،دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، لسانی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں،پاکستان جیو اقتصادی خوشحالی اور علاقاتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان سے ترکی اور آذربائیجان تک عالمی روڈ ٹرانسپورٹ سے پورے ای سی او خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے اشک آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے دو طرفہ میکنزم کے باقاعدہ اجلاس ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں اوراقتصادی تعاون تنظیم کا علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشی تعاون اور علاقائی روابط مزید مستحکم کرنے کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،ملاقات کے دوران  افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے خواہاں ہیں۔ دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعاون اور تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔دونوں صدروں  نے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔صدر مملکت نے ایرانی صدر کو حال ہی میں الیکشن میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی  اور مسئلہ کشمیر پر ایران کے اصولی موقف پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے ایران کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا اورایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی صدر مملکت کو ایران دورے کی دعوت دی۔

You might also like