‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پی ایس ایل 8: آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں مقابلہ ہوگا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے بارھویں میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی میں مقابلہ ہوگا سنسنی خیز میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دیکھیں۔ دنیا کی مقبول لیگ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج کراچی میں میدان سجے گا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور میچ شام 7 بجے شروع نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔رواں ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آ رہی ہیں۔ اس لیے آج کا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا۔ میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور شاداب خان نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور پریکٹس میں خامیوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔پی ایس ایل 8 میں پشاور اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں دو میں اسے صرف ایک میں فتح ملی جب کہ دو میں شکست مقدر بنی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہی ہے۔پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

You might also like