فلک شبیر نے” ویلنٹائنز ڈے” پر سارہ خان کے ساتھ اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا
پاکستانی معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنا نیا گانا "پیار دا سہارا” ریلیز کردیا ۔ جس میں سارہ علی خان بھی ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں۔پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا یوٹیوب پر بروز 14 فروی "ویلنٹائنز ڈے ” پر ریلیز کیا گیا، جس کا ٹائٹل”پیار دا سہارا” , گانے کی ویڈیو میں فلک کے ساتھ انکی اہلیہ سارہ خان نظر آئیں۔ فلک اور سارہ پاکستانی مشہور جوڑوں میں سے ایک جوڑا ہے، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب محبت ملتی ہے۔سارہ خان کا گانے میں ان کا انداز کافی منفرد اور بولڈ دیکھنے میں آیا ہے۔