‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پی ایس ایل8 :پشاور زلمی اور کراچی کنگز میں کانٹے دار مقاملہ آج ہوگا

پی ایس ایل 8 منگل سے کراچی میں رنگ جمائے گی جب کہ سیزن کے دوسرے میچ میں میزبان کراچی کنگز پشاور زلمی کی خاطرداری کیلیے تیار ہے۔ملتان میں شاندار افتتاح کے بعد پی ایس ایل8 کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا. جس میں کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں.اس مقابلے کی خاص بات قومی کپتان بابراعظم ہیں. وہ پہلے کراچی کنگز کے کپتان تھے مگر تازہ ایڈیشن میں اپنی ہی پرانی ٹیم کے خلاف پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔کنگز کے لیے گزشتہ سیزن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا. جس میں 10 میچز میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا. مہم کا اختتام اختتامی نمبر پر ہوا تھا.قیادت ایک بار پھر عماد وسیم کے ہاتھوں میں ہوگی جنھیں شعیب ملک جیسے سینئر کھلاڑی کا بھی ساتھ حاصل ہے، البتہ پاور بیٹنگ کا فقدان اس بار بھی ان کیلیے سب سے بڑی تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔بطور اوپنر بابر کی جگہ جیمز ونس کو ملنے کا امکان ہے، ان کی محدود دستیابی کے سبب شرجیل خان کو ہی پاورپلے میں برق رفتار بیٹنگ کی ذمہ داری انجام دینا ہوگی.مڈل آرڈر میں حیدر علی اور بین کٹنگ موجود ہیں، دونوں پی ایس ایل میں اچھا ریکارڈ رکھتے مگر اس ایونٹ سے قبل اچھی فارم میں نہیں ہیں. انھیں بہتر پرفارم کرنا ہوگا۔

You might also like