‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

امریکہ: کیلیفورنیا میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے

واشنگٹن: امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کی ہائی وے پر ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے ڈالروں کی بارش ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی مشہور شاہراہ پر ہزاروں ڈالر اس طرح بکھرے ہوئے تھے جیسے ابھی ابھی ڈالرز کی بارش ہوئی ہو ۔تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا کیونکہ کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتر بند ٹرک سے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔

سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگ اپنی گاڑیاں روکنا شروع ہو گئے اور شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کر دیے۔

تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے۔پولیس افسر نے کہا کہ شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کر لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم بینک کی ملکیت ہے اور جن لوگوں نے بھی سڑک سے رقم لوٹی ہے انہیں یہ رقم واپس کرنی پڑے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

You might also like