پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ثناکو شادی کی پیشکش کیسے کی؟ فیصل قریشی نے بتادیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ ثنا فیصل کو شادی کی پیشکش کیسے کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ شادی سے قبل اپنی اہلیہ ثنا فیصل سے کیسے ملے۔اداکار نے بتایا کہ ان کی لو اسٹوری بالکل سیدھی سادی سی ہے، انہوں نے ثنا کو پہلی بار ایک دوست کی شادی پر دیکھا تھا، جہاں ان کی کچھ تصاویر لی تھی اور انہیں دینے کے لئے ثنا سے ان کا نمبر مانگا لیکن انہوں نے نمبر دینے کی بجائے ای میل آئی ڈی دے دی۔فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ثنا فیصل کو ای میل کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا بات آئی گئی ہوگئی، دو سال گزرنے کے بعد ایک اور ای میل کردی اور ڈائریکٹ کہہ دیا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔جس کے جواب میں ثنا فیصل نے والد سے بات کرنے کا کہہ دیا، پھر ان کے والد سے بات کی انہوں نے پوچھا کہ ثنا سے شادی کیوں کرنا چاہتے ہو؟فیصل قریشی نے ان کے والد کو بتایا کہ میں سیٹل ہونا چاہتا ہوں اور ثنا اچھی لگتی ہیں۔واضح رہے کہ فیصل قریشی اور ثنا فصیل کی شادی کو 11 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے دو بچے ہیں، بڑی بیٹی آیات قریشی اور ایک بیٹا فرمان قریشی ہے۔

You might also like