لاہور قلندر کی نئی کِٹ سامنے آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی نئی کِٹ سامنے آگئی۔پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کِٹ کا ڈیزائن شاہین شاہ آفریدی نے خود ڈیزائن کیا ہے۔یکم فروری کو لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی نئی کِٹ تیار کررہے ہیں، جس طرح وہ وکٹ اڑاتے ہیں، ان کا کِٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اُڑا دے گا، اُمید ہے کہ مداحوں کو نئے ڈیزائن کو پسند آئے گا‘۔تاہم اب لاہور قلندرز کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کِٹ پر نقشہ بنا ہوا ہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے دو آفیشل کٹ متعارف کروائی گئی ہیں، ایک ہرے اور دوسرے لال رنگ کی کِٹ ہے، تاہم ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے قلندرز کے کھلاڑی ہرے رنگ کی کِٹ استعمال کریں گے۔کِٹ کا ڈیزائن سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کِٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔ٹوئٹر صارف ملک یوسف نے لکھا کہ ’بہترین کِٹ، مجھے بھی چاہیے‘۔عبداللہ نے لکھا کہ ’یہ کٹ قلندر کھلاڑیوں پر بہت اچھی لگے گی‘اسی دوران لاہور قلندرز کا ترانہ ’قلندر ہم‘ جاری کردیا ہے۔