امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔