بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

درود شریف کی فضیلت!!!!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان عالیشان ہے کہ مسلمان وہ ہے جس نے اپنی زبان اور اپنے ہاتھ سے دوسرے مسلمانوں کو محفوظ رکھا۔ اس حدیث مبارکہ کو اگر ہم اپنی زندگیوں پر نافذ کر لیں اس پر سو فیصد عمل شروع کر دیں تو اندازہ کریں کہ معاشرے میں کتنا امن و سکون ہو۔ ہر طرف ہو آرام ہو، کہیں حسد نہ ہو، رقابت نہ ہو، کہیں مار دھاڑ نہ ہو، کہیں دشمنی نہ ہو۔ آج ہمارے مسائل کی وجہ یہی ہے کہ ہم بھٹک چکے ہیں۔ اس حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں ہمیں اپنی زبان اور اپنے ہاتھوں کو انسانوں کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ یہ حدیث مبارکہ ہمیں تحمل مزاجی اور درگذر کا سبق دیتی ہے۔

تاجدارِ انبیائؐ کا فرمان ہے کہ "تم میں سے بہتر وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں”۔ اب یہاں سے بھی ہمیں زبان کی نرمی کا سبق ملتا ہے۔ یہ دونوں احادیث عملی زندگی کے لیے ہیں۔ ان احادیث سے ہمیں اپنے روزمرہ کے معمولات اور لوگوں سے ملنے جلنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسند وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ جھگڑالو ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ مومن کبھی لعنت کرنے والا نہیں ہوتا۔

ایک اور حدیث مبارکہ ہے کہ رشتہ داری توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو نہ ستائے۔

ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان عالیشان ہے کہ وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے چھوٹوں پر رحم نہ کیا اور بڑوں کی عزت نہ کی۔ 

تاجدارِ انبیائؐ کا فرمان ہے کہ کسی شخص کے اسلام کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ بے فائدہ چیزوں کو ترک کر دے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ لوگوں میں بہتر شخص وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ بیشک اللہ ہاتھ سے کام کرنے والے مومن کو پسند فرماتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان ہے کہ حلال کی طلب بنیادی فرائض کے بعد سب سے بڑا فریضہ ہے۔

تاجدارِ انبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان عالیشان ہے کہ سب سے بہترین ذکر لا الہ الا اللہ اور سب سے بہترین دعا الحمد للہ ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ اے اللہ بیشک آخرت کی زندگی کے علاوہ کوئی زندگی نہیں۔

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ خاموشی بلند ترین عبادت ہے اور صبر نصف ایمان ہے، صفائی نصف ایمان ہے، قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والے کی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ ایمان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر، فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور اچھی بری تقدیر پر ایمان رکھے۔

تاجدارِ انبیائؐ کا فرمان ہے کہ اسلام یہ ہے کہ تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اس کے رسول ہیں اور تو نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، رمضان المبارک کے روزے اور استطاعت رکھنے پر بیت اللہ کا حج کرے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ میں اسے اس کے والد (یعنی والدین) اس کی اولاد اور تمام تر چیزوں سے عزیز تر ہو جاؤں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا بیشک میں تقسیم کرنے والا ہوں اللہ مجھے عطاء فرماتا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔

 تاجدارِ انبیاء خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان عالیشان ہے کہ تم میں سے کوئی کامل مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرے جو اپنے لیے کرتا ہے۔

قارئین کرام یہ تمام احادیث روزمرہ کے معاملات سے متعلق ہیں۔ ہماری زندگی میں بے چینی و بے قراری ہے، ہماری زندگیوں میں سکون کی کمی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ بدقسمتی سے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سنتوں پر عمل نہیں کر رہے۔ ہم نے عمل ترک کر کے اپنے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔ آج ہم پر آنے والی مصیبتیں ہمارے اعمال کا کیا دھرا ہیں۔ ہم سیدھا راستہ چھوڑ کر اس راستے پر چل رہے ہیں جہاں سوائے مشکلات، مصائب و مسائل کے کچھ نہیں ہے۔ ہم جو مرضی کر لیں، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں کرتے رہیں، قانون بناتے رہیں، لیکچرز کا انعقاد کرتے رہیں دائمی فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔ ہمارے قوانین کو قرآن و سنت سے واضح ہیں ہمیں کیا کرنا چاہیے کیا نہیں کرنا چاہیے۔ کس کا کیسے خیال رکھنا ہے، کیسے زندگی گذارنی ہے ہمارے پاس تو سب چیزیں اور طریقے قرآن و سنث سے ملتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین

You might also like