انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 266 روپے کا ہو گیا
امریکی ڈالر کی آج صبح تک اونچی اڑان جاری تھی تاہم آج پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا جو کافی عرصے بعد اب کمی میں تبدیل ہونے لگا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 266 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔#DollarPrice #DollarRate#DollarIndex #USCurrency #InterBank #OpenMarket