‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ہم جناب سے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی سرمہ ٹوپی لگاتے ہیں، عدنان صدیقی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم مشن مجنوں پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردِعمل دیا ہے۔بالی وڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشتگرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا روپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے منصوبے پر کام کرتا ہےتاہم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ ملہوترا کے مسلمان روپ کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے، سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سرما لگا رکھا ہے اور وہ پاکستانیوں کو آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔عدنان صدیقی بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جناب سے ان کے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی آنکھوں میں سرمہ اور سر پر ٹوپی پہن کر گھومتے ہیں جبکہ گلے میں رومال اور تعویذ بھی نہیں پہنا کرتے۔عدنان نے لکھا کہ مشن مجنوں میں ایسا بہت کچھ ہے جو کہ بدذائقہ اور حقیقت کے منافی ہے۔ یہ بتائیں کہ مزید کتنی غلط نمائندگی ہوگی کہ ہمیں پتا چلے گا کہ غلط نمائندگی ہوئی ہے کیا بالی ووڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یا پھر مجھ سے مدد لے لو، نوٹس بنا کہ ہم لوگ ٹوپی نہیں پہنتے، سرمہ نہیں لگاتے اور تعویذ نہیں پہنتے۔ نہ ہم آداب کہتے ہیں اور نہ ہی آداب کہتے وقت جھکتے ہیں۔عدنا ن صدیقی نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ یہ بہت خراب کہانی خراب پیشکش خراب تحقیق تھی اگلی مرتبہ ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ہم کیسے نظر آتے ہیں کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور ہمارا رہن سہن کیسا ہے۔یاد رہے کہ خیال رہے کہ مشن مجنوں 20 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے جس بعد سے فلم ساز اور سدھارتھ ملہوترا پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔#Pakistan #Showbiz #EntertainmentNews #Actor #Lollywood

You might also like