‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

امریکی بینکوں کا ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینک بھی بڑے پیمانے پر نوکریاں ختم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر بینکوں سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بینکوں پر اخراجات میں کمی کےلیے دباؤ ہے، اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے نہیں نکالے گئے تھے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بینکوں کے اعلیٰ افسران پر اخراجات میں کمی لانے کےلیے بہت زیادہ دباؤ ہے۔بینکوں نے حالیہ مہینوں میں 15 ہزار سے زیادہ ملازمتوں میں کمی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔موڈیز میں عالمی بینکنگ کی شریک سربراہ آنا ارسوو نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا یہ مرحلہ مالیاتی بحران کے مقابلے میں زیادہ شدید نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی فرنچائزز میں بھی کمی ہوتی دیکھ رہے ہیں لیکن اس کا حجم امریکی بینکوں میں چھانٹیوں کے مقابلے میں کم ہوگا۔

You might also like