‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

بھکاری مافیا

تحریر :عتیق الرحمان
پاکستان میں بھیک مانگنا یہ ایک پیشہ بن چکا ہے اور اس سے جڑے عناصر مافیاز کی شکل اختیار کرچکے ہیں – اور مافیاز نے بڑے بڑے شہروں میں اپنے اپنے علاقے و شاہرایں و چوک چورائے مقرر کررکھے ہیں ایک کے علاقے میں دوسرے علاقے کا بھکاری بھیک نہیں مانگ سکتا- جنکے پاس معذور بھکاریوں کی تعداد زیادہ ہو انہیں کامیاب سمجھا جاتا ہے- راولپنڈی میں پیشہ ور بھکاری کچہری چوک ، مال روڈ ، سواں پل، روات ٹی چوک ،مری روڈ ،صادق آباد، باڑہ بازار، کمرشل مارکیٹ، راجہ بازار اور ایکسپریس ھائی وے پر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں- پیشہ ور بھکاریوں یہ گروہ مافیاز کو اگر پشت پناھی حاصل نہیں تو پھر کیسے یہ فعال ہیں؟ – مافیاز کے عناصر مخصوص پوائنٹس پر ان بھکاریوں کو چھوڑ کر دن کے مختلف اوقات میں ان کی نگرانی کرتے ہیں اور اندھیرا پھیل جانے کے بعد انھیں پک کرکے جمع ہونے والی بھیک وصول کرکے انھیں انکا حصہ دیکرڈیروں پر پہنچا دیتے ہیں – بھکاریوں کی دو شفٹیں بنا کر ان سے بھیک منگوائی جاتی ہے- ایک شفٹ دن کو اور دوسری رات بارہ بجے تک کام کرتی ہے –
بھیک مانگنے والوں کو مختلف روپ ہیں جنہیں سوچ بچار کے بعد تربتیب دیا جاتا ہے- کوشش کی جاتی ہے کہ بھیک دینے والوں کی مختلف حلیوں اور جملوں سے بھیک دینے کے لئے مائل کیا جائے- اس کام کے لئے ذہنی طور پر معذور افراد، جسمانی معذوری، ہیجڑے، بزرگ، عورتیں اور بچوں کو استعمال کیا جاتا ھے

You might also like