راکھی ساونت اپنے شوہر کے ساتھ عمرے پر جائیں گی
جو رشتے اللہ جوڑتاہے وہ کوئی انسان نہیں توڑ سکتا، بھارتی اداکارہ
بھارتی ادکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل فاروقی کے ساتھ سب سے پہلے عمرے کے سفر پر جائیں گی۔اداکارہ نے کہا کہ عمرہ ان کیلئے اور ان کے شوہر کیلئے بہت اہم ہے اور وہ اپنی زندگی کا سفر اللہ کی طرف سے رحمتوں کےساتھ کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاں (بیت اللہ میں)ایک بار رشتہ پکا ہوجائے تو کوئی نہیں توڑ سکتا، جو رشتے اللہ جوڑتاہے وہ کوئی انسان نہیں توڑ سکتا۔اداکارہ نے اپنے دوست عادل فاروقی سے شادی کے وقت اسلام قبول کیا تھا اور اپنے نام کے ساتھ فاطمہ کا اضافہ کیا۔اداکارہ کو شرلین چوپڑا کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پھر انسانی بنیادوں پر ان کو رہا کردیا گیا۔