امیتابھ بچن کی ریاض میں میسی اور رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ریاض اور پی ایس جی فٹبال سیزن میں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق امیتابھ بچن نے جمعرات کی شام سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں جاری کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن "پی ایس جی” فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن نےسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی سمیت دیگر فٹبالرز سے ملاقات کی جس کی ویڈیو اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو تمام فٹبالرز سمیت میسی اور رونالڈو سے ہاتھ ملاتے ہوئے اوران سے بات کرتے ہوئے دکھا جا سکتا ہےجبکہ وہاں کھڑے بچوں کے ساتھ بھی اداکار نے ہاتھ ملایا جو انہیں وہاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔امیتابھ بچن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "ریاض میں ایک شام کیا شام ہے، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور میں یہاں بطورِ مہمان خصوصی کھیل کے افتتاح کے لیے مدعو ہوں، پی ایس جی بمقابلہ ریاض سیزنز ناقابل یقین ہے”۔