پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

حج و عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63 فیصد تک کمی کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023 کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235 سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87 سعودی ریال کر دیا جو کہ 63 فیصد کمی بنتی ہے، حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109 ریال میں بھی 73 فیصد تک کمی کر کے 29 ریال کردی گئی ۔غیر ملکی عازمین حج کی انشورنس کوریج کا دورانیہ 90 دنوں کے لیے ہے جو سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے شروع ہوجاتا ہے اور ملکی حدود کے اندر ہی نافذ العمل ہوگا۔انشورنس میں ہنگامی حالات جیسے حادثات کے نتیجے میں موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے اسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش کے علاوہ حادثے میں انتقال کرجانے والوں کی لاشوں کو ان کے ملکوں تک پہنچانا بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس بار کورونا وبا کے بعد پہلی بار دنیا بھر سے پوری تعداد میں حاجیوں کو فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے اور تمام دیگر کورونا پابندیاں بھی اُٹھالی گئی ہیں۔

You might also like