پاک آسٹریلیا ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز قومی ویمن ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی، پلیئرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل ہمارے برسبین میں بہت اچھے پریکٹس سیشنز ہوئے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان سے بہت مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہے، کنڈیشنز سے آگاہ ہونے کا موقع ملا ہے۔