پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

کبوتر سے منسلک کینوس کے بیگ میں میتھیمفیٹامین تھی، جیل کے صحن سے پکڑا گیا،مقامی میڈیا


عجیب اور حیران کن خبر کا اعلان کرتے ہوئے کینیڈین حکام نے بتایا کہ ایک کبوتر کو جیل کے صحن میں منشیات سے بھرے بیگ کے ساتھ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈین ایسوسی ایشن آف کریکشنل آفیسرز کے پیسیفک ریجنل صدر جان رنڈل نے کہا کہ کبوتر کو 29 دسمبر کو برٹش کولمبیا میں پیسیفک کریکشنل انسٹی ٹیوشن کے صحن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کبوتر کے ساتھ منسلک کینوس کے بیگ میں میتھیمفیٹامین موجود تھی۔جان رنڈل نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جیل کے افسران منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا لے جانے والے ڈرونز کی تلاش میں رہتے تھے تاہم ایک اصلاحی افسر کے طور پر میں نے 13سالوں میں پہلی مرتبہ منشیات سمگلنگ میں کسی پرندے کے استعمال کے بارے میں سنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کے مقابلے میں کبوتر کے استعمال نے تفتیش میں مشکلات پیدا کی ہیں، کیونکہ ڈرون کی درستی نے سمگل شدہ سامان کے مطلوبہ وصول کنندہ کی شناخت کرنا آسان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ میں مجرموں کی تخلیقی صلاحیتیں ہر ایک کے لیے تشویش کا باعث بنی ہیں۔ پیسیفک انسٹی ٹیوٹ کے ایک اسسٹنٹ وارڈن ڈیویندر اوگلا نے تصدیق کی کہ اس سہولت میں ممنوعہ اشیا کی حالیہ روک تھام ہوئی ہے اور یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

You might also like