پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

سعودی فیشن کمیشن کے زیراہتمام نئے ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن پروگرام کا آغاز

کمیشن کی مکمل مالی اعانت سے چلنے والا یہ ورچوئل پروگرام 100 سعودی فیشن ڈیزائنرز کے لیے کھلا ہے،رپورٹ

سعودی عرب کے فیشن کمیشن نے ایک نئے ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اس میں معروف فیش اسکول اسٹیوٹو مارانگونی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمیشن کی مکمل مالی اعانت سے چلنے والا یہ ورچوئل پروگرام 100 سعودی فیشن ڈیزائنرز کے لیے کھلا ہے اور اس کا مقصد انھیں آج کی فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنانے اور ترقی کے لیے ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔پانچ ماہ کے اس پروگرام میں ڈیزائنرز کو سی ایل او تھری ڈی ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن سافٹ ویئر کا استعمال سکھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس میں ورچوئل، ٹرو ٹو لائف گارمنٹس اور لوازمات کی تخلیق کی جاسکتی ہے۔سافٹ ویئرٹیکسٹائل کے فضلے کو بھی کم کرتا ہے اور ڈیزائنرزکو3 ڈی اوتار میں ایڈجسٹمنٹ کرنے کے قابل بنا کر ایک بار وقت لینے والے ڈیزائن کے عمل کو تیزکرتا ہے۔سعودی فیشن کمیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)راک چاکمک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ سعودی ڈیزائنرزکوآج کی فیشن کی دنیا میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا فیشن کمیشن میں ہماری کامیابی کی کلید ہے۔ ہم اسٹیوٹو مارانگونی کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کوجاری رکھنے کے موقع پر بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے ڈیزائنرز کو فیشن کے مستقبل کے لیے تیار کرناچاہتے ہیں۔کورس کے اختتام تک ، ڈیزائنرز نے خاص طور پر فروخت اور مواصلات کے مقاصد کے لیے تھری ڈی ماڈلنگ ، ہائی ڈیفی نیشن رینڈرنگ ، موشن امیجز اور حرکت پذیری ویڈیو کے استعمال میں مہارت حاصل کرلی ہوگی۔اس پروگرام کو اسٹیوٹومارانگونی کے تمام اسکولوں کے پیشہ ور اور بین الاقوامی فیکلٹی کے ذریعہ پڑھایا جائے گا۔اسٹیوٹو مارانگونی کی منیجنگ ڈائریکٹراسٹیفنیا ویلنٹی نے کہا کہان کے ادارے کوجدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ سعودی فیشن پیشہ ور افراد کو ہنر مند بنانے اور پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی فیکلٹی کی سرپرستی کے ذریعے مقامی فیشن انڈسٹری کی ترقی کے لیے فیشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔

You might also like