دوسرے ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کھیل کے آغاز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرگئی، کیوی کرکٹر فن ایلن 1 رن بناکر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ قومی تیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم گلین فلپس، مائیکل برائسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساودی اور لوکی فرگیوسن شامل ہیں۔