وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

شاہین آفریدی مکمل فٹ، لاہور قلندرز کی سربراہی کریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے شاہین آفریدی مکمل فٹ ہوں گے۔ثمین رانا نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹرافی کا دفاع کرنے کے لیے پر امید ہیں، ان دنوں شاہین قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں اور وہ مکمل ردہم میں ہیں.چیمپئن ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز پر کوئی دباؤ نہیں، لاہور قلندرز دباؤ میں نہیں آتی کیونکہ ٹیم نے پی ایس ایل میں برا وقت بھی دیکھا ہوا ہے اس لیے اب چیمپئن ہیں تو پر امید ہیں ٹائٹل کا دفاع کریں گے اور پہلی ٹیم بننا چاہیں گے جس نے ٹائٹل کا دفاع کیا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کمبی نیشن سے مطمئن ہیں، بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، اس میں توازن رکھا ہے، بولنگ ہماری اسٹرنتھ ہے لیکن بیٹرز بھی ورلڈ کلاس ہیں، سمت پٹیل کی جگہ لیام ڈاؤسن جب کہ محمد حفیظ کی جگہ سکندر رضا کو لیا ہے۔ثمین رانا نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کی لیڈر شپ میں پی ایس ایل مزید کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے مشکل حالات میں پی ایس ایل کو شروع کیا تھا، نجم سیٹھی چیلنج پر پورا اترے، پی ایس ایل کو ان جیسے ہی ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 8 ویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری کو ہوگا۔

You might also like