پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

اواتار دی وے آف واٹر، ٹاپ گن میورک کو پیچھے چھوڑ کر 2022کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

اواتار دی وے آف واٹر، ٹاپ گن میورک کو پیچھے چھوڑ کر 2022 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی یہ نئی فلم شاید 2009کی فلم اواتار کے بزنس کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکے مگر وہ گزشتہ سال کی کامیاب ترین فلم ضرور بن گئی ہے۔16دسمبر میں ریلیز ہونےوالی اس فلم نے دنیا بھر میں 22دنوں میں ایک ارب 51کروڑ ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے اور ٹام گن میورک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے ایک ارب 49کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔مگر اب بھی اسے کامیاب قرار نہیں دیا جاسکتا، کم از کم ڈائریکٹر کے الفاظ کو مدنظر رکھا جائے تو ابھی بھی اسے ہٹ ہونے کےلئے مزید کمائی کی ضرورت ہے۔اواتار دی وے آف واٹر کی ریلیز کے موقع پر جیمز کیمرون نے عندیہ دیا تھا کہ اس فلم کو کامیاب قرار پانے کےلئے کم از کم 2ارب ڈالرز کا بزنس کرنا ہوگا۔انہوں نے اس فلم کو تاریخ کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک قرار دیا تھا اور رپورٹس میں فلم کے پروڈکشن بجٹ کا تخمینہ 40کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا لگایا گیا ہے جبکہ مارکیٹنگ اخراجات کو ملا کر مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالرز اس فلم کی تیاری پر خرچ ہوئے۔ایک انٹرویو کے دوران جب جیمز کیمرون سے پوچھا گیا کہ کتنے بزنس کے بعد اواتار 2 سے مالی نقصان نہیں ہوگا تو انہوں نے کہا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہم اسے کامیاب کہہ سکیں گے۔یعنی اس کے لیے اواتار 2کو اسٹار وارز دی فورس اویکن یا ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑنا ہوگا،ان دونوں فلموں نے 2 ارب ڈالرز سے کچھ زیادہ بزنس کیا تھا۔اواتار دی واٹر اب ہر دور میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں 10 ویں نمبر پر آگئی ہے اور ممکنہ طور پر 6 جنوری کو وہ 2012 کی فلم ایوینجرز کو پیچھے چھوڑ کر 9ویں نمبر پر پہنچ جائے گی۔2009میں ریلیز ہونے والی فلم اواتار نے 2.92 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اواتار دی وے آف واٹر کے لیے اتنا بزنس کرنا ناممکن محسوس ہوتا ہے۔

You might also like