چین میں کارکنوں کو سردی سے بچانے کے لئے اقدامات شروع

 چین بھر میں صحت حکام سے کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی آ مد کے پیش نظر سردی سے بچاجا ئے۔قومی صحت کمیشن کے ایک حالیہ نوٹس کے مطابق کم درجہ حرارت یا ٹھنڈے موسم میں کام کرنے والی اہم صنعتوں کی نگرانی اور معائنہ کو بڑھایا جانا چاہئے۔اقدامات کی فہرست میں حرارت پیدا اور خشک کرنے والے آلات اور آرام کرنے والے کمرے فراہم کرنے اور باہر کام کے اوقات کو محدود کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔اس میں سر دی کے دوران خواتین کارکنوں کو ٹھنڈ سے بچانے اور بڑے پیمانے پر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کے ہنگامی منصوبوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔