سعودی عرب میں پہلی بار خواتین نے ٹرین چلانی شروع کر دی

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین نے ٹرین چلانی شروع کر دی۔ سعودی ریلوے ’سار‘ کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک خاتون ڈرائیور ’حرمین ایکسپریس‘ چلا رہی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں تیز رفتار ٹرین چلانے کی تربیت پانے والی تمام 24خواتین کو دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حرمین ایکسپریس دنیا کی تیز ترین ٹرینوں میں سے ایک ہے، جو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان چلتی ہے۔ٹرین ڈرائیونگ کی تربیت پانے سارہ الشھری کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز سب سے پہلے حاصل ہوا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔