پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

بالی ووڈ میں بھائی جان کے نام سے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس طرح شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔سلمان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیرئیر کی ابتدا سے ہی انہیں شہرت حاصل ہوگئی تھی مگر ان کے شہرت یافتہ اور کامیاب ساتھی اداکاروں کو بےحد آسانی سے فلموں سے نکالا جارہا تھا اور ان کی جگہ کسی اور ہیرو کو سائن کیا جارہا تھا۔سلمان خان نے بتایا کہ یہ دیکھ کر احساس ہوا کہ انہیں ہر فلم میں بہترین اداکاری کرنا ہوگی ورنہ ان کی کامیابی بھی مستقل نہیں رہے گی۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ بس تب سے ہی میں نے سخت محنت شروع کر دی اور آج تک اپنی ہر فلم کیلئے سخت محنت کرتا ہوں۔سلمان خان کے مطابق کامیابی کا فنڈا یہ ہے کہ اگر کوئی کامیاب نہیں ہوتا تو اسے محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر کوئی کامیاب ہوتا ہے تو اسے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ کامیابی کا راز یہ ہے کہ سخت محنت کا سلسلہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی رکنا نہیں چاہیے۔اداکار نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت مانتے ہیں ایک وقت تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش 10 لاکھ روپے کمانا تھی اور آج وہ اس سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 کی فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا تھا اس فلم میں انہوں نے سپورٹنگ رول ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی ایکشن کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے، فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

You might also like