سارہ علی خان نے لندن میں ابراہیم کے ساتھ تعطیلات کی تصاویر شیئر کردیں
بالی ووڈ کے فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی سارہ علی خان نے لندن میں تعطیلات منانے کی شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔سارہ علی خان ان دنوں اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ کرسمس اور نیو ایئر منانے لندن میں موجود ہیں۔ اس سے قبل سارہ نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔ سارہ نے جو پہلی تصویر شیئر کی اس میں وہ اور ابراہیم علی خان ہائیڈ پارک میں جھولے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ دیگر تصاویر میں سارہ لندن کی شاہراہوں پر اپنی دوستوں کے ساتھ ہیں۔ایک جگہ پر انہوں نے سجے ہوئے کرسمس ٹری کے ساتھ پوز دیا۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کرسمس سے متعلق کیپشن بھی تحریر کیا۔