‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

منیب بٹ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں خواجہ سرا کا رول ادا کریں گے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوب رو اداکار منیب بٹ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں خواجہ سرا کا رول ادا کریں گے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا، جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے منفرد کردار کے حوالے سے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے، جس کے لئے وہ بہت پُرجوش ہیں۔انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جو معاشرے کے دقیانوسی تصورات کو توڑ دے گا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اس کردار کو اسکرین پر دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں، جو میں جلد ہی ادا کروں گا۔ اس کے لئے مجھے واقعی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑا۔ امید ہے کہ آپ لطف اندوز ہوں گے۔ آپ کے تاثرات کا انتظار رہے گا۔

You might also like