‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

بلوچستان: کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کم، الرٹ جاری

محکمۂ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شمالیٔ بلوچستان کے لیے موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کر دیا جہاں کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی کم ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان میں مغربی سسٹم کے داخل ہونے کا امکان ہے جو صوبے میں بارش اور برف باری کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی سسٹم کے بلوچستان میں داخل ہونے سے ملک بھر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات نے چمن، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں برف باری پر الرٹ جاری کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز اور لنک روڈز پر محدود آمد و رفت کے لیے اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔کوئٹہ سے قلعہ سیف اللّٰہ ژوب ہائی وے کے برفیلے موسم سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔برفباری سے کوژک ٹاپ، کان مہتر زئی، زیارت، لکپاس میں بھی ہائی ویز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سال کے اختتام اور نئےسال کے آغاز پر ریکارڈ سردی پڑنے کا امکان ہے۔زیارت، قلات، پشین، مستونگ سمیت کئی علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گر گیا۔

You might also like