‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں

شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں۔کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، کوہ خواجہ عمران، خانو زئی میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں۔کمانڈر نے مزید کہا کہ کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

You might also like