پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

کافی کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے خطرناک،تحقیق

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بلند فشار خون کے عارضے (ہائپر ٹینشن) میں مبتلا افراد کا زیادہ کافی پینا قلبی امراض کے سبب ہونے والی موت کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں 21 دسمبر کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 160/100 یا اس سے زیادہ بلڈ پریشر رکھنے والے افراد جو دو یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے ہیں ان کی کافی نہ پینے والوں کی نسبت قلبی مرض سے موت واقع ہونے کے دُگنے امکانات ہوتے ہیں۔ڈاکٹر ماسایوکی ٹیراموٹو کا کہنا تھا کہ محققین کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کی جانب سے بھاری مقدار میں کافی کی کھپت کا تعلق قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات میں اضافے سے تھا لیکن جن کو ہائپر ٹینشن نہیں تھی یا درجہ اول کی ہائپر ٹینشن تھی ان کو یہ خطرات لاحق نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس سبز چائے کے پیئے جانے کا تعلق کسی بھی درجے کے بلڈ پریشر میں مبتلا افراد میں قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات کے اضافے سے نہیں تھا۔سبز چائے دل کو نقصان کیوں نہیں پہنچاتی؟ اس سوال کے جواب میں محققین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت کے حامل پولی فینولز سبز چائے میں موجود فوائد کی وجہ ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر ٹیراموٹو کا کہنا تھا کہ سبز چائے کے مفید اثرات ممکنہ طور پر جزوی طور پر اس بات کو واضح کر سکتے ہیں کہ صرف کافی کی کھپت کا تعلق ہی کیوں شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد میں موت کے امکانات میں اضافے سے ہے جبکہ کافی اور سبز چائے دونوں میں ہی کیفین موجود ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تجزیہ مشاہدے پر مبنی ہے لہٰذا علت و معلول حتمی طور پر ثابت نہیں ہوسکتے لیکن یہ تحقیق اس بات کو ثبت کرتی ہے کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کو کافی کی بھاری کھپت سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

You might also like