پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ٹام کروز کی نئی فلم میں سینما کی تاریخ کا خطرناک ترین سٹنٹ

ٹام کروز نے مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کے لیے ایک ایسا کرتب فلمایا ہے جسے سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ قرار دیا ہے۔مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کے لیے ٹام کروز کا یہ منظر ناروے میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ پھسلی نما ٹریک پر ٹام کو تیزی سے موٹر سائیکل دوڑانی ہوتی ہے اور اس کے بعد نیچے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں دونوں گرتے ہیں اور ایک مقام پر پہنچ کر ٹام کروز اپنا پیراشوٹ (کینوپی) کھولتا ہے۔لیکن اس ایک منظر کے لیے پہلے برطانیہ میں ایک سال تک مشق کی ہے تاکہ ٹام کروز یہ منظر احسن طور پر انجام دے سکیں۔ ناروے میں ایک خاص پہاڑی پر انجینیئروں نے اوپر اور نیچے اٹھتا ہوا ریمپ بنایا جس میں غیرمعمولی اخراجات آئے ہیں۔مسلسل ایک سال تک ٹام کروز کو ایک ایسے ہی ریمپ پر تربیت دی گئی اور اس نے ہزاروں مرتبہ موٹرسائیکل پر کرتب دکھائے۔ چونکہ اسی کرتب کا دوسرا حصہ بھی ہے جس میں انہوں طویل کھائی کی جانب نیچے گرنا تھا اور ایک مقام پر پیراشوٹ کھولنا تھا۔ اس کےلیے ٹام کروز نے کل 500 مرتبہ ہوائی جہاز سے پیرا شوٹ پہن کر چھلانگ لگائی اور اس پر غیرمعمولی مہارت حاصل کی ہے۔لیکن ٹام کروز نے اصل فلم کے لیے بھی ایک دن میں چھ مرتبہ یہ خطرناک اسٹنٹ کیا اور خود ہدایتکار کو بھی حیران کر دیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں نے اس کرتب کو حیران کن، مشکل ترین اور مہنگا ترین اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ مشن امپاسیبل سیون 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس وقت عمر 58 سال ہے اور وہ اب بھی اپنے خوفناک اسٹنٹس خود ہی کرتے ہیں۔

You might also like